چیف الیکٹورل آفیسر کی جشنو دیو ورما سے ملاقات

TOP_20-6

گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما 25 جنوری اتوار کو 16 ویں نیشنل ووٹرس ڈے تقاریب کا افتتاح کرینگے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے گورنر سے ملاقات کی اور ووٹرس ڈے تقاریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ اڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر وی وینکٹیشورلو کے ہمراہ گورنر کو تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ تقریب رویندرا بھارتی میں منعقد ہوگی جس کا عنوان ’مائی ووٹ آئی ایم انڈیا‘ رکھا گیا ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ تقاریب کا مقصد ووٹرز میں شعور بیداری ہے، خاص طور پر پہلی مرتبہ ووٹر لسٹ میں شامل ہونے والے نوجوان ووٹرس کو جمہوری عمل میں شامل کرنے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر رانی کمودنی اعزازی مہمان رہیں گی۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ ووٹر لسٹ کی تیاری اور انتخابی عمل سے عوام کو جوڑنے میں یہ تقاریب مددگار ثابت ہوں گی۔ جاریہ سال ان تقاریب کیلئے جو موضوعات طئے کئے گئے ، ان میں رائے دہندوں کو باخبر بنانا ہے۔