پٹھان کا جنون برقرار۔ شاہ رخ کی فلم 500 کروڑ کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل

کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز کے بعد ہی ریکارڈس قائم کررہی ہے، اس کے علاوہ شانداربزنیس کررہی ہے، اس فلم نے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈس توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ریلیز کے 22 دن بعد بھی شائقین میں فلم کا جوش برقرار ہے۔ پٹھان نے ریلیز کے پہلے ہی دن 55 کروڑ روپے کا بزنیس کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ‘پٹھان’ نے ریلیز کے 22ویں دن 3.50 کروڑ روپے کا بزنیس کیا ہے۔ اسی کے ساتھ فلم کا اب تک کا کلیکشن 502.35 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یعنی فلم نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے اوراب یہ فلم پانچ سو کروڑ کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
