بی آر ایس میں گریجویٹ کوٹہ کونسل انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

5last_5

ریاست تلنگانہ میں آئندہ سال دو ایم ایل سی گریجویٹ کوٹہ کی نشستیں مخلوعہ ہورہی ہیں ۔ اس کے لیے سیاسی سرگرمیاں قبل از وقت تیز ہوگئی ہیں ۔ اس تناظر میں بی آر ایس کی جانب سے ان دو نشستوں پر قبضہ کرنے کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ان دو گریجویٹ کوٹہ کونسل کے انتخابات کے لیے متعلقہ اضلاع کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل اور پارٹی کے دیگر اہم قائدین کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی اور محبوب نگر کی نمائندگی کرنے والی بی آر ایس کی ایم ایل سی ایس وانی دیوی دختر سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا نے دوسری میعاد کے لیے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے باضابطہ سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔ مگر بی آر ایس قیادت کو اپنی رائے سے واقف کرادیا ہے۔ جس کے بی آر ایس قیادت اس نشست کے لیے کسی مضبوط اور تعلیم یافتہ امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پارٹی قیادت اس بار اس باوقار نشست پر کسی بی سی قائد کو موقع دینے پر غور کررہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انڈین ریلوے سرویس کے آفیسر ادے ناتھ نے بھی اس حلقہ سے بی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ۔ اضلاع ورنگل ، نلگنڈہ اور کھمم کی دوسری نشست کے لیے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں پی راجیشور ریڈی بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے تاہم اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اسمبلی حلقہ جنگاؤں سے کامیابی حاصل کی جس کے انہوں نے ایم ایل سی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد 2024 میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر راکیش ریڈی نے مقابلہ تھا جنہیں تین مارملنا نے شکست دی تھی ۔ اس بار بھی راکیش ریڈی بی آر ایس ٹکٹ کیلئے مضبوط دعویداری پیش کررہے ہیں ۔ دوسری طرف معذورین کارپوریشن کے سابق چیرمین کے واسودیوا ریڈی بھی ٹکٹ کے دوڑ میں شامل ہیں ۔ آئندہ ماہ ستمبر سے ان متعلقہ اضلاع میں گریجویٹ ووٹر رجسٹریشن پروگرام کا آغاز ہورہا ہے ۔