غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے: ولایتی

gair-mulki-afwaj

ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے۔ علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی، ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کی جرآت کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست نے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ خطہ میں عدم تحفظ کے باعث موجود غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے یہ بھی کہا ہے کہ خطہ کے ممالک باہمی تعاون میں اضافہ کر کے خطہ کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔