ریاست میں شدید بارش ‘3اضلاع میں اسکولوں کو تعطیل

تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے نتیجہ میں ریاستی حکومت نے 3 اضلاع میں اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ضلع ہنمکنڈہ ‘ ورنگل اور محبوب آباد کے انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا کہ ان اضلاع میں جاری بارشوں اور محکمہ موسمیات کے الرٹ کے پیش نظر دی گئی ہدایت کے مطابق 24 ستمبر کو اسکول بند رہے اور کاکتیہ یونیورسٹی کے امتحانات جو آج منعقد ہونے تھے انہیں ملتوی کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیاہے کہ ورنگل ‘ ہنمکنڈہ اور محبوب آباد کے علاوہ کھمم کے علاقوں میں انتہائی شدید موسلادھار بارش کے امکانات کے پیش نظر کئے گئے فیصلہ کے مطابق اسکولوں اور دیگر تعلیمی ادارو ںکو بند رکھاگیا تھا ۔ محکمہ موسمیات نے مذکورہ اضلاع کے علاوہ بعض دیگر اضلاع میں بھی انتہائی شدید طوفانی بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو یوم کے دوران ان اضلاع میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔3
3 جس کے نتیجہ میں طوفان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اسی لئے ریاستی حکومت نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ مال کو متحرک و چوکس رہنے کی تاکید کی ہے ۔
