بعض اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، جے شنکر بھوپال پلی، مولوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اور 29 ستمبر کو متعدد مقامات یا بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ریاست میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک، آسمانی بجلی اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے ۔محکمہ کے مطابق 27، 28 اور 30 ستمبر کے علاوہ یکم اکتوبر کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کھمم کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی، جبکہ کومورم بھیم آصف آباد اور مولوگو اضلاع میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
