مرچ کی پیداوار میں آندھراپردیش کو دیگر ریاستوں پر سبقت

ملک کی جنوبی ریاستوں کو غذائی اجناس اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ دھان کے شعبہ میں جنوبی ریاستوں نے پیداوار کے ذریعہ اپنی سبقت کو بدستور قائم رکھا ہے۔ مرچ کی پیداوار میں آندھراپردیش کو دیگر ریاستوں پر سبقت حاصل ہوئی ہے۔ سال 2025-26ء کے دوران آندھراپردیش میں 1167110 میٹرک ٹن مرچ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ 356820 میٹرک ٹن پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں 298666 میٹرک ٹن مرچ کی پیداوار ہوئی اور اُسے تیسرا مقام حاصل ہے۔ چوتھے مقام پر موجود کرناٹک میں مرچ کی پیداوار 221000 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ اڈیشہ اور گجرات میں یہ پیداوار علی الترتیب 89000 اور 57000 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ مرچ کی پیداوار میں ملک کی 5 ریاستوں کو سبقت حاصل ہے اور اِن ریاستوں کے موسمی حالات کے اعتبار سے مرچ کی فصل حوصلہ افزاء ثابت ہوئی ہے۔ سرکاری سطح پر کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقل ترین امدادی قیمت کے علاوہ بونس فراہم کیا جارہا ہے۔ کسانوں کے لئے پیداوار پر طے کی جانے والی اقل ترین امدادی قیمت وقتاً فوقتاً تبدیل کی جاتی ہیں اور ریاستی حکومتیں اپنے طور پر بونس کی فراہمی کے ذریعہ کسانوں کے نقصانات کی پابجائی کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرچ کی پیداوار کے لئے دیگر فصلوں کے مقابلہ پانی کی ضرورت کم پڑتی ہے۔
