رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد

MUSLIMS-RAM-MANDIR-LAMPS-780x470

پاکستان سے ڈھائی سو عقیدت مندوں نے جمعہ کو یہاں شری رام للا کے درشن کئے۔ پڑوسی ملک کے صوبہ سندھ کے 34 اضلاع سے آئے یہ عقیدت مند بجرنگ بلی کے درشن کرنے ہنومان گڑھی بھی پہنچے اور سریو آرتی میں بھی شرکت کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساکھر، سانگن، کنٹھ کوٹ، چھچھڑا، پینو، بیجی، پتاپن، میسرہ، بھلاری وغیرہ مقامات سے سندھی برادری کے 250 افراد شادانی دربار کی قیادت میں یاترا پر ہندستان آئے ہیں۔ جمعرات کی رات ایودھیا پہنچنے کے بعد ان کے پروگرام میں سورج کنڈ اور گپتار گھاٹ کے بعد دوپہر میں شری رام للا کے درشن طے تھے۔ اس گروپ کے مقامی نمائندے امیش جیلانی نے بتایا کہ پڑوسی ملک سے آئے ہوئے عقیدت مند ڈھول نگاڑے اور نعرے کے ساتھ ناچتے ہوئے رام للا کے دربار پہنچے اور سر جھکایا ۔شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر سمواد کیندر نے بتایا کہ ہنومان گڑھی میں درشن کے بعد تمام نے سریو آرتی میں حصہ لیا۔ امرتسر، امراوتی شادانی دربار چھتیس گڑھ، پریاگ راج، ہریدوار وغیرہ بھی ان یاتریوں کے پروگرام میں شامل ہیں۔