ڈرافٹ لسٹ سے نام خارج ہونے والے ووٹرس کیلئے ووٹ بچانے کا ایک اور موقع

7_pp11

جن افراد کے نام ووٹر لسٹوں کی نظرثانی مہم کے تحت ڈرافٹ لسٹ سے نکالے گئے تھے، انہیں اپنا ووٹ بچانے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے غیر حاضری، پتے کی عدم موجودگی، فوت شدہ اور ڈپلیکیٹ (ALDD) کی بنیاد پر ریاست میں تقریباً 73,39,235 ووٹوں کو ڈرافٹ لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے ایسے تمام ووٹرس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حتمی فہرست میں اپنے نام شامل کرانے کیلئے فوری طور پر متعلقہ بی ایل او یا بی ایل اے سے رابطہ قائم کریں یا پھر ہیلپ لائن نمبر 1950 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرس اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کروائیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے واضح کیا کہ ناموں کی شمولیت اور تصحیح کا یہ عمل 21 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد ریاست میں ووٹرس کی حتمی فہرست باضابطہ طور پر شائع کی جائے گی۔