بریکنگ نیوز۔ ار ند کجریوال کو عدالت سے ملی راحت

IMG_20240510_152904

سپریم کورٹ نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اروند کجریوال کو یکم جون تک کے لیے عبوری ضمانت دے دی گئی۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کجریوال کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں عبوری راحت دے دی۔ واضح رہے کہ اروند کجریوال کو شراب گھٹالے سے جڑے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا تاحال سرکاری ایجنسی نے چیف منسٹر دہلی کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ کجریوال کی عبوری ضمانت کی منظوری کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ارکان و قائدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کہا کہ آج امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ پارٹی نے عدالت عظمیٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔