آندھرا میں پیر کو ووٹنگ تک سرکاری اسکیموں کے کیش ٹرانسفر پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

1627jagan

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ریاست میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس (وائی ایس آر سی پی) کو 13 مئی تک سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو براہ راست نقد رقم دینے سے روک دیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کی اس ریاست میں 175 اسمبلی سیٹوں اور 25 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات کے لیے 13 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ہائی کورٹ نے پہلے آج تک نقد تقسیم کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ریاست میں ووٹنگ کے دن پیر تک رقوم کی تقسیم 72 گھنٹے تک روک دی جائے گی۔ تقریباً 14,165 کروڑ روپے استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے جانے تھے۔