ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

Polling-agent

آندھراپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینانے پیر کے روز کہاکہ ضلع چتور میں تلگودیشم پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو جن کا اغواکرلیاگیاتھا بچالیاگیاہے۔ سی ای او آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع چتور کے سڈم منڈل کے گاؤں بوکارامنڈا سے تلگودیشم پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کا اغوا کرلیاگیا۔ صدر ضلع ٹی ڈی پی انچار جگن موہن راجو نے شکایت کی کہ پولنگ بوتھس 188,189اور199 کے ٹی ّی پی پولنگ ایجنٹس کا اغواکرلیاگیا۔ انہوں نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیاکہ وائی ایس آر سی پی کے قائدین نے ٹی ڈی پی ایجنٹوں کا اس وقت اغوا کرلیاجبکہ وہ پولنگ اسٹیشن جارہے تھے۔ مینانے یہ بات کہی۔ شکایت کے فوری بعد سی ای اونے ضلع الیکشن آفیسرس اور پولیس کو الرٹ کیا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پلیرو سے ان پولنگ ایجنٹس کوبچالیا۔