چیف منسٹربہار نتیش کمار کی طبیعت ناساز

NITISH-KUMAR-780x470

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے خرابی صحت کی وجہ سے منگل کے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ چیف منسٹر سکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نتیش کمار کی طبیعت ناساز ہے اور اس وجہ سے انہوں نے منگل کے اپنے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مسٹرکمار وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانے والے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر جیسی جارج مودی سے فون پر بات کی اورانہیں تسلی دی۔ مسٹر مودی کا پیر کو ایمس، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔