اے پی میں 4جون کے بعد جگن کی حکومت بنے گی: لکشمی پاروتی

JAGAN-1-780x470

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راوکی بیوہ لکشمی پاروتی نے کہا ہے کہ 4 جون کے بعد اے پی میں جگن کی حکومت دوبارہ آئے گی جس کیلئے جگن، این ٹی راما راو کا آشیرواد چاہتے ہیں۔ لکشمی پاروتی نے این ٹی راما راو کی 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان این ٹی آر گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جگن 4 جون کے بعد وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اے پی میں ایک بار پھر اچھی حکومت آئے گی۔