9 سالہ لڑکے نے تیر کر 18 منٹ میں دریائے یمنا پار کی

9 سالہ رُدراسنگھ نے 600 میٹر چوڑی دریائے یمنا 18منٹ میں پار کی۔ لڑکے کو کملا نشاد اور پوجا کپور نے تربیت دی تھی۔ تیسری جماعت میں پڑھنے والے لڑکے نے صبح 6:25 بجے میراپور ساگر گھاٹ سے تیرنا شروع کیا اور 6:43 بجے وہ دریا پارکر کے ودیاپیٹھ مہادیو گھاٹ پہنچ گیا۔ ماسٹر ٹرینر تریبھون نشاد نے یہ بات بتائی۔ لڑکے کو دریا کے دونوں کنارے لوگوں نے مبارکباد دی۔ اس کے ماں باپ شلپی اور ویویک سنگھ نے بتایا کہ اسے شروع سے ہی تیراکی سے دلچسپی رہی ہے۔
اس کے ارکان ِ خاندان کشتی میں سوار تھے اور دریا پارکرنے تک اس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
