ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ: اسدالدین اویسی

ASAD-OWAISI-1

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پلاٹ فام ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے استفسار کیا کہ کہیں سنگھ پریوار مسلمانوں سے انتقام تو نہیں لے رہا ہے؟۔ اویسی نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اتر پردیش میں دو علماء کا قتل کردیا گیا۔ اکبر نگر میں مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔ چھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مجلس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ”کہیں سنگھ پریوار، مسلمانوں سے بدلہ تو نہیں لے رہا ہے؟“۔