Ajit

ریٹائرڈ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) عہدیدار اجیت ڈوول کو مسلسل تیسری بار قومی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر پی کے۔ مشرا کو دوبارہ وزیر اعظم کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے جمعرات کو ان دونوں افسران کی تقرری کو منظوری دی۔ کمیٹی نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ افسران امیت کھرے اور ترون کپور کو بھی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ سنٹرل ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ نے آج بتایا کہ ڈوول اور ڈاکٹر مشرا کی تقرری 10 جون سے لاگو ہوگی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی میعاد یا مزید احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔ دونوں افسران کو کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی تقرری کی سروس کنڈیشنس کے حوالے سے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کھرے اور کپور کی تقرری دو سال کے لیے ہوگی اور مرکزی حکومت کے سکریٹری کے مساوی ہوگی۔