پرینکا چوپڑا کی خون میں لت پت ویڈیو وائرل

بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے خون آلود حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پرینکا ایک ڈاکو کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ایکشن سے بھرپور شوٹنگ کے دوران اداکار پرینکا چوپڑا خود کو متعدد بار زخمی بھی کرچکی ہیں جسکا اعتراف خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ویڈیو کے ساتھ چند تصاویر پر مشتمل پوسٹ جاری کی جسے دیکھنے کے بعد مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جبکہ اُن کا اس پر کہنا ہے کہ ’ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے، ایک اور دن آفس میں۔‘ پرینکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔
