تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے مختلف ایوارڈس کا اعلان _ جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد مخدوم ایوارڈ کے لئے منتخب

تلنگانہ ریاسی اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے اردو ادیبوں‘اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے مخدوم ایوارڈ برائے سال2019 تا 2023 (پانچ ایوارڈ)اسی طرح ”کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال2018 تا 2020تین سال کے (21) ایوارڈ دیے جارہے ہیں۔جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرتلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں ان ایوارڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کو مخدوم ایوارڈ اور کارنامہئ حیات ایوارڈ کے ضمن میں مختلف زمروں میں ہر سال ایوارڈز دئے جاتے ہیں,ان ایوارڈ ز میں مخدوم ایوارڈ میں ہر سال تحقیق و تنقید‘ شاعری‘فکشن‘ صحافت اور طنز ومزاح کسی ایک زمرہ میں ایک ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈ میں ہر سال7ایوارڈ جن میں شاعری میں دو ایوارڈزحضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈاور سعید شہیدی ایوارڈ‘تنقید و تحقیق میں ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ‘نثر میں ڈاکٹر آغا حیدرحَسن ایوارڈ‘تعلیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ‘ صحافت میں محبوب حسین جگر ایوارڈ اور فروغ اردو میں سری نواس لاہوٹی ایوارڈ شامل ہیں, انہوں نے کہا کہ مخدو م ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈزکیلئے شخصیات کے انتخاب کے سلسلہ میں اردو زبان وادب کے ماہرین پر مشتمل دو علحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں‘ان کمیٹیوں نے اردو ادیبوں اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کے ناموں پر کافی غور و خوص کے بعد شخصیات کا انتخاب کیاگیا۔ مخدوم ایوارڈ کے سلسلہ میں جملہ پانچ سال کے ایوارڈ۔ (1) ڈاکٹر عقیل ہاشمی 2019 تحقیق و تنقید (2) جناب جلال عارف 2020 شاعری (3) جناب مظہر الزماں خان 2021 فکشن (4) جناب عزیز احمد 2022 صحافت (5) پروفیسر حبیب ضیاء 2023 طنز و مزاح اور کارنامہ حیات کے تحت تین سال کے ہر سال (7) ایوارڈ کے حساب سے جملہ (21) ایوارڈ برائے سال 2018 (1) امجد حیدرآبادی ایورڈ (شاعری) قاضی فاروق عارفی (2) سعید شہیدی ایورڈ (شاعری) ڈاکٹر رحیم رامش (3) آغا حیدر حسن ایوارڈ (فکشن) محترمہ خیر النساء علیم (4) ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ (تحقیق و تنقید) ڈاکٹر فضل اللہ مکرم (5) پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ (تعلیم و تدریس) ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی (6) محبوب حسین جگر ایوارڈ (صحافت) ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز (7) سری نواس لاہوٹی ایوارڈ (فروغ اردو) جناب باقر مرزا ان شخصیات کو دیے جارہے ہیں۔
