بیٹے کو نصیحت کرنا باپ کو مہنگا پڑا _ تلنگانہ کے کھمم میں ظالم نابالغ بیٹے کے ہاتھوں رفیع نامی شخص کا قتل

بچوں کو دینی تعلیم دلانے کے معاملے میں والدین کی تساہلی اور لاپرواہی نے آج مسلم معاشرے میں کئی برائیاں جنم لے رہی ہے بچے اپنے والدین کا ادب و احترام تو دور ان کے مشورے اور ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں والدین کی ذری سی ڈانٹ ڈپٹ کو بھی برداشت نہیں کررہے ہیں اور الٹا والدین پر ہی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں
اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک نابالغ لڑکے نے باپ کی ڈانٹ پر برہم ہو کر باپ کا ہی قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفر رفیع نامی شخص آئی ٹی سی فیکٹری کا ایک ملازم متحدہ ضلع کھمم کے برگامپاڈو منڈل کے سراپاکا گاؤں رہتا تھا جعفر رفیع نے جمعہ کی رات نابالغ بیٹے کو ڈانٹا کیونکہ اس کے بیٹے کو بغیر کوئی کام کئے آوارہ گردی کرنے کی عادت ہو گئی تھی۔
باپ کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر لڑکے نے اپنے سوئے ہوئے والد رفیع کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔ہفتہ کی صبح اس کی ماں کو شوہر کی موت کا علم ہوا۔ پولیس کو اس کی نے ایس ایس آئی سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔.
