تلنگانہ کے پداپلی میں خاتون کے گلے سے طلائی زیور اڑانے والے نوجوان کی خوب ہوئی پٹائی

تلنگانہ کے پداپلی ٹاون میں صبح میں واکنگ کرنے والی خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کر فرارہونے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو مقامی افراد نے پکڑکر اس کی پٹائی کردی گئی۔. تفصیلات کے مطابق پداپلی کے تلک نگر میں آج صبح ایک خاتون چہل قدمی کررہی تھی کہ ایک نوجوان نے موقع پاکر خاتون کے گلے سے طلائی زیور کو چھین کرفرارہونے کی کوشش کی

تاہم وہاں موجودنوجوانوں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ان نوجوانوں نے رہزن کی پٹائی کردی اور بعد ازاں اس کو پولیس کے حوالے کردیا