وائیناڈ متاثرین کیلئے چرنجیوی اور فرزند کا ایک کروڑ کا عطیہ

CHIRANJEEVI-SON-WAYANAD

میگا اسٹار چرنجیوی اور ان کے فرزند واداکار رام چرن نے اتوار کے روز وائیناڈ کے لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ چرنجیوی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں وائیناڈ میں چٹانیں کھسکنے کے سبب سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ گزشتہ چند دونوں میں آفات سماوی کے سبب زبردست تباہی اور سینکڑؤں قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف پر وہ غمزدہ ہیں۔وہ وائیناڈ سانحہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وہ، اور چرن ان متاثرین کی امداد کیلئے کیرالا چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا عطیہ دے چکے ہیں۔