اتر پردیش سمیت 3 ریاستوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل، 13 نومبر کی جگہ 20 نومبر کو ڈالے جائیں گے ووٹ

n6377829641730714488779a4949e77055511cb65ea3934fcdf44e9aa052e087fad75b0667642a0d75242ea

الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سمیت 3 ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش، کیرالہ و پنجاب میں 13 نومبر کی جگہ اب 20 نومبر کو ووٹ ڈاے جائیں گے۔ دراصل بی جے پی سمیت کئی اہم پارٹیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مذکورہ ریاستوں میں ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کی جائے کیونکہ تہواروں کے سبب لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔ اسی گزارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، پنجاب و کیرالہ میں ضمنی انتخاب 20 نومبر کو کرانے کا فیصلہ کیا۔ ووٹوں کی گنتی پہلے سے مقرر تاریخ یعنی 23 نومبر کو ہی ہوگی۔