ایم سی سی کی خلاف ورزی پر کانگریس اور بی جے پی کو کمیشن کا نوٹس

n63951304017317693749530c50a75699a3da3d8e970aa8c43bd68c3eb0fd00b216780c907aa21f3c99c6f5

الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں کو مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں اسٹار پرچارکوں کے ذریعہ مبینہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں پر الگ الگ نوٹس جاری کیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے ان سے پیر کو دوپہر ایک بجے تک ان کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا جواب دینے کو کہا ہے۔ بی جے پی نے 11 نومبر کو کمیشن سے شکایت کی تھی، کانگریس نے 13 نومبر کو دو شکایتیں کی تھیں۔