اے پی :ائمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کی اسکیم جاری رہے گی

n639798128173197515440416ab8f1697b4a602b94a007cfe00a3b81509e1a4e8dd75327da00d61b1df41a2

آندھراپردیش کے وزیر اقلیتی بہبود ایم محمد فاروق نے کہا کہ ریاست کی این ڈی اے حکومت نے ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران این محمد فاروق نے ارکان کے استفسارات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم کا چندرا بابو نائیڈو حکومت نے آغاز کیا تھا ۔ وہی اسکیم گزشتہ حکومت میں جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے انتخابات سے قبل اعزازیہ کی رقم میں اضافہ کا وعدہ کیا ہے جس کے مطابق ائمہ کو ماہانہ 10 ہزار روپئے اور مؤذنین کو ماہانہ 5000 روپئے اعزازیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کے لئے حکومت کی جانب سے امداد کی اسکیم برقرار رہے گی۔ گزشتہ سفر حج میں جانے والے حجاج کرام کی زیر التواء رقم جلد جاری کی جائے گی۔ وجئے واڑہ ایرپورٹ سے حج کو روانہ ہونے والے آندھراپردیش کے عازمین کو ایک لاکھ روپئے امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اقلیتی بہبود نے کہا کہ حکومت اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر عمل آوری میں سنجیدہ ہے۔