ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا معاملہ۔ تلنگانہ ہائیکوررٹ کا اہم فیصلہ

n6402803081732264860813b4e55c9bdf512249947fc46c0d4689e4fddd3fe00ff50c1824404e8e215e5f44

پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کے کیس میں ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو عدالت سےبڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس کی بنچ نے پارٹی سے منحرف ہونے والے ایم ایل ایز کی نااہلی کی درخواستوں پر شیڈول کو حتمی شکل دینے سے متعلق سنگل جج کے حکم کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے اسپیکر کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب وقت پر فیصلہ لیں۔ دسویں شیڈول کے مطابق نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور عدالت نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی پارٹی سے انحراف سے متعلق قانون اوراسمبلی کی پانچ سالہ میعاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ نااہلی کے معاملے میں اسپیکر کو بیس دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنگل بنچ نے فیصلہ سنایا تھا جس پر روک لگا دی گئی ہے۔ بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی دانم ناگیندر، کڑیم سری ہری، ٹی وینکٹ راو کے خلاف نا اہلی کی درخواست بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی نے داخل کی تھی جس پر آج ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے۔