سپریم کورٹ نے ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرانے کی اپیل خارج کردی

n64086672417326205258646defa5e4d7a6a47e4baeddeb182db2a0f36e1e9e2f71ec577887686f7aa7dccf

سپریم کورٹ نے ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ نے کہا کہ جب این۔ چندرا بابو نائیڈو اور جگن موہن ریڈی جیسے لیڈر جب الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے لیکن جب وہ اس کے ذریعے الیکشن جیتتے ہیں تو کچھ نہیں کہتے۔ پھر ای وی ایم میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔ عرضی گزار نے تمام انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں 18 سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ چندرا بابو نائیڈو اور جگن موہن جیسے لیڈروں نے بھی کہا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی بیلٹ ووٹنگ کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں کو مسترد کر چکا ہے۔