روہت کی بہتر واپسی ہوگی :ہربھجن

n6428687521733874356927dcac85ee87fdce1fef0a0a7458b9434d4e6d2797e55cca66d258d6ba92c4ff9b

ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نیہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اورکپتان روہت شرماکو نمبر6 پر برقرار رکھنے کا مشورہ دیا، حالانکہ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں اس مقام پر ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ روہت جو پرتھ میں پہلا ٹسٹ نہیں کھیل سکے تھے، ایڈیلیڈ میں نمبر6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں صرف 9 رنز بنا سکے۔ تاہم ہربھجن نے اسٹار اسپورٹس پرکہا کہ ٹیم مینجمنٹ انہیں اوپر کے نمبر پر نہیں بھیجے گی، جبکہ کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال کو اوپننگ جاری رکھنی چاہیے۔ بولنگ میں تبدیلی کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ہربھجن نے واشنگٹن سندر کو روی چندرن اشون کی جگہ شامل کرنے کی حمایت کی۔ سندر نے پرتھ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی اور وہ اشون کے مقابلے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ فاسٹ بولنگ شعبے میں ہرشیت رانا کی جگہ پرسِدھ کرشنا کو لانے کا مشورہ دیتے ہوئے ہربھجن نے کہاپرسِدھ اپنے قداور اچھال کی صلاحیت کے باعث برسبین کی پچ پر کارگر ہو سکتے ہیں۔تیسرا ٹسٹ 14 دسمبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔