میناکشی نٹراجن سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ملاقات

n65403993017407785886559b45da5b1a8315d0a372e164b0021c4f6eda7e9637f0bdb97e9712021d0ed028

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کانگریس کی نئی انچارج میناکشی نٹراجن سے دلکشا گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کی اور ریاست کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ ہائی کمان کی جانب سے تقرر کے بعد میناکشی نٹراجن پہلی مرتبہ حیدرآباد پہنچی ہیں ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میناکشی نٹراجن کے تقرر کا خیرمقدم کیا اور ریاست میں کانگریس پارٹی کے استحکام اور حکومت کی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں تعاون اور مشوروں کی امید ظاہر کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے میناکشی نٹراجن کو پارٹی کے استحکام کیلئے قائدین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء پونم پربھاکر ، جوپلی کرشنا راؤ ، کونڈآ سریکھا اور دوسروں نے بھی میناکشی نٹراجن سے ملاقات کی۔ ہائی کمان نے دیپا داس منشی کی جگہ 14 فروری کو میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ دیپا داس منشی کیرالا کی انچارج برقرار رہیں گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق میناکشی نٹراجن نے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ پارٹی اورحکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان سے ملاقات کریں گی۔