ورنگل کے مامنور ایرپورٹ کو مرکزی حکومت کی منظوری

n6540399311740778747389496130de8471ca4120590a933c6643b7cc60d4fc525458f73bafba472ff69447

مرکزی حکومت نے ورنگل کے مامنور ایرپورٹ کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ ریاستی حکومت کی درخواست پر مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے مامنور ایرپورٹ کی ترقی کی منظوری دی اور یہاں سے پروازوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔ مامنور ایرپورٹ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے 150 کیلو میٹر کے حدود میں دوسرا ایرپورٹ ہوگا۔ اس سلسلہ میں جی ایم آر کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی خصوصی مساعی سے جی ایم آر نے مامنور ا یرپورٹ کی ترقی سے اتفاق کیا۔ ایرپورٹ کے ترقیاتی کاموں کیلئے وزارت شہری ہوا بازی نے احکامات جاری کئے ۔ رام موہن نائیڈو نے ایرپورٹ اتھاریٹی کو تعمیری کاموں کی جلد تکمیل کی ہدایت دی ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے انڈر سکریٹری امیت کمار جھا نے صدرنشین ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مامنور ایرپورٹ کے ترقیاتی منصوبہ سے واقف کرایا۔