یوکرین جنگ: امن منصوبوں پر سعودی عرب میں آئندہ ہفتہ بات چیت

n65503860617413808389444a2aad490bdb80a23ce48fa4c016d53d47c67b98e7436ef9f2c9d4ad7fe547cc

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے ہفتے سعودی عرب میں امریکی شراکت داروں سے بات چیت کے لیے ملاقات کرے گی۔ برسلز میں یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنکسی نے کہا کہ وہ آئندہ پیر کو ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کی ٹیم یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا، “میں نے ولی عہد سے ملاقات کے لیے اگلے پیر کو سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے بعد میری ٹیم اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے سعودی عرب میں قیام کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ”تیز اور قابل اعتماد امن” کے حصول کے لیے یوکرین کے عزم پر زور دیتے ہوئے لکھاکہ یوکرین امن میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔وائٹ ہاؤس نے بھی آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کی تفصیلات پر ابھی بات چیت کی جا رہی ہے۔مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف، جن کا یوکرین مذاکرات میں بھی اہم کردار ہے، نے کہا کہ یہ مذاکرات ممکنہ طور پر ریاض یا جدہ میں ہوں گے۔