امریکہ نے طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر رکھے نعام کو کیا منسوخ

n6571705061742726587409a2766b2cd8b9742d3de063ed5d9f8c90262f7e8c7cefbfbcc04bf7eae17d8491

امریکہ نے افغان طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور تحریک کے دیگر عہدیداروں کے سر پر رکھے گئے انعامات کو منسوخ کر دیا۔ امریکی ریوارڈز فار جسٹس ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے سراج الدین حقانی کے نام حذف کر دیے، سراج الدین کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔ یحییٰ اور عبد العزیز حقانی کی گرفتاری کرانے پر انعام 50 لاکھ ڈالر تھا۔ اسے بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ حقانی کے قریبی ذرائع نے العربیہ چینل کو حقانی اور دو دیگر رہنماوں سے انعامات ہٹانے کے بارے میں معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان تین رہنماوں کی گرفتاری پر انعامات کا خاتمہ امریکی زیر حراست جارج گلیزمین کی رہائی کے بدلے عمل میں آیا۔ جمعرات کے روز طالبان نے یرغمالی امور کے لیے امریکی ایلچی ایڈم بوہلر اور کابل میں طالبان حکام کے درمیان بات چیت کے بعد دو سال سے زیادہ عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا تھا۔ گلیزمین کو 2022 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بطور سیاح کابل گئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔ جنوری میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جمعرات کو کابل میں ہونے والی بات چیت امریکہ اور طالبان کے درمیان اعلیٰ سطح کی پہلی براہ راست ملاقات تھی۔