حیدرآباد میں ڈیزل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

n657171622174272688853863346f0ce42af63481773d5edf67855c49d7105686eb596e7d22cc90e0343027

شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع آئیڈیل چروو کے قریب ایک سنسان علاقہ میں ڈیزل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اس واقعہ کے سبب قریب کھڑی ایک کار بھی لپیٹ میں آگئی اور مکمل طور پر جل کرخاکسترہو گئی۔مقامی افرادنے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہ ہوسکا۔پولیس اورفائربریگیڈ کا عملہ اس کی جانچ کررہا ہے۔