کنسٹرکشن کمپنیوں کے بہتر مارکٹ کیاپیٹل میں فرانس کو سبقت

TOP_6-16

دنیا کی بڑی اور وسیع تر کنسٹرکشن کمپنیوں کی فہرست میں ہندوستان کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ تعمیراتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے فرانس کی VINCI SA کمپنی 81.0 بلین ڈالر کے مارکٹ کیاپیٹل کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ہندوستان کی ایل اینڈ ٹی کمپنی کو 64.2 بلین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ کنسٹرکشن کے شعبہ میں عالمی سطح پر جن ممالک کی کمپنیوں میں اپنی شناخت بنائی ہے ، ان میں ساؤتھ کوریا ، اسپین ، نیدرلینڈ ، امریکہ ، جرمنی اور چین شامل ہیں ۔ ٹاپ 10 کنسٹرکشن کمپنیوں میں امریکہ کی تین کمپنیاں شامل ہیں۔ ساؤتھ کوریا کی کمپنی کا کاروبار 47.7 بلین ڈالر درج کیا گیا۔ سیامسنگ سی این ٹی کارپوریشن کا تعلق ساؤتھ کوریا سے ہے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اسے دنیا میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ ٹاپ 10 کمپنیوں میں امریکہ کی جس کمپنی کو 10 واں مقام ملا ہے ، اس کا مارکٹ کیاپیٹل 25.7 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ برسوں میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں نامور کنسٹرکشن کمپنیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں سرکاری سطح پر کئی اہم پراجکٹس کی تعمیر میں ایل اینڈ ٹی کمپنی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی کمپنیوں کی تعمیری سرگرمیوں کے سلسلہ میں عام طور پر غیر مقامی کنسٹرکشن کمپنیوں کو ذمہ داری دی جارہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹاپ 10 کنسٹرکشن کمپنیوں میں زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق دیگر ممالک سے ہے ۔ یوروپی کمپنیوں میں فرانس ، اسپین ، جرمنی اور نیدرلینڈ نے کنسٹرکشن کے شعبہ میں اپنی علحدہ شناخت بنائی ہے۔ ہندوستان میں مقامی سطح کی کئی کمپنیوں نے اپنے مارکٹ کیاپیٹل میں اضافہ کیا ہے لیکن عالمی سطح پر ان کی شناخت نہیں بن سکی۔