دہلی میں ملک کا پہلا خواتین بس ڈپو شروع

دہلی کے سروجنی نگر میں ہفتہ کو ہندوستان کے پہلے آل – وومن بس ڈپو (سکھی ڈپو) کا افتتاح کیا گیا۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے اس پہل کا افتتاح کیا۔ یہ خواتین بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کے لیے اہم قدم ہے، جو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اپنے حقوق اور اختیارات کی جانب بڑھنے کی سمت میں ہے ۔ اس ڈپو کے ذریعے خواتین ملازمین کو ان کے کام کی جگہ پر تحفظ اور عزت کا احساس ملے گا۔ تاہم اس تاریخی آغاز کے باوجود خواتین ملازمین نے اس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپو میں کام کرنے کی شرائطمناسب نہیں ہیں۔ خواتین ملازمین نے وزیر کیلاش گہلوت سے فکس سیلر اورفکس نوکری کا مطالبہ کیا۔ خواتین نے الزام لگایا کہ انہیں صبح 6 بجے کئی کلومیٹر دور سے نکلنا پڑتا ہے اور پھر مشکل سے وقت پر ڈیوٹی پر پہنچ پاتی ہیں۔ مزید برآں، انہیں اجرتوں اور کام کے حالات میں بہتری کی امید ہے۔ احتجاج کے باوجود وزیر کیلاش گہلوت نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور انہیں کام کا بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔