وکرانت میسی کی فلم دی سابرمتی رپورٹ نے پہلے دن 1.69 کروڑ روپے کمائے

وکرانت میسی اسٹارر ‘دی سابرمتی رپورٹ’ پچھلے کچھ دنوں سے کافی چرچا میں ہے۔ فلم آخر کار جمعہ یعنی 15 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی سامنے آگئی ہے۔ فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ’ گجرات کے گودھرا میں 2002 کے سابرمتی ایکسپریس حادثے پر مبنی ہے۔ اس فلم کا پہلے دن باکس آفس کلیکشن 1.69 کروڑ روپے تھا۔ انڈسٹری ٹریکر سیکنلک کے مطابق، ‘سابرمتی رپورٹ’ نے پہلے دن 1.69 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ 50 کروڑ کے بجٹ والی اس فلم کی شروعات بہت سست رہی۔ ایسے میں یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ فلم ویک اینڈ میں کتنی کمائی کرتی ہے۔ دی سابرمتی رپورٹ’ میں وکرانت میسی، راشی کھنہ، ردھی ڈوگرا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری دھیرج سرن نے کی ہے اور اسے ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔
