چندرا بابو نائیڈو نے 90 سالہ ضعیف خاتون سے ملاقات کی

babu_1

چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے پرکاشم ضلع کی ایک 90 سالہ ضعیف عمر خاتون کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے ملاقات کی۔ پرکاشم ضلع کے چیرالا میں ماچرلا سے تعلق رکھنے والے ہینڈلوم ویورس کے خاندان سے چندرا بابو نائیڈو نے ملاقات کی۔ ناگیشور راؤ اور ان کی اہلیہ لکشمی کے علاوہ دیگر افراد خاندان سے چندرا بابو نائیڈو نے ملاقات۔ چیرالا میں موجود 70 سالہ پشپاوتی سے چندرا بابو نائیڈو نے ملاقات کرتے ہوئے ان کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی۔ 90 سالہ یہ خاتون چیف منسٹر سے ملاقات کی خواہشمند تھی اور اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئے تھے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پشپاوتی سے بات چیت کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ نائیڈو نے پشپاوتی اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ تصویر کھچوائی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ضعیف عمر خاتون سے ملاقات کی تصاویر کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔ چیف منسٹر نے ہینڈلوم ویورس کے مسائل پر بات چیت کی اورحکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملک بھر میں ہر سال 7 اگست کو ہینڈلوم ڈے منایا جاتا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس موقع پر ہینڈلوم شعبہ سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔