گھریلو گیاس صارفین کے لیے e-KYC ، 16 اگست تک مہلت

TOP_12-4

آئیل کمپنیوں نے گھریلو استعمال کے ایل پی جی گیاس سیلنڈر کنکشن کے لیے (e-KYC) کا عمل مکمل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ آئیل کمپنیوں کی ہدایت کے مطابق جن صارفین کا e-KYC مکمل نہیں ہوگا انہیں گیس سیلنڈر کی سپلائی روک دی جائے گی ۔ اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے 16 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ تاہم ڈسٹری بیوٹرس نے طئے شدہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی غیر سرکاری طور پر ان احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔ جس کے باعث عام صارفین میں سخت تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرس گیس بکنگ قبول کرنے اور سلنڈر ڈیلیور کرنے کے وقت ان صارفین کی بکنگ روک رہے ہیں جن کا e-KYC مکمل نہیں ہے ۔ ریاست تلنگانہ بھر میں جملہ 1.3 کروڑ سے زائد گھریلو گیس کنکشنس موجود ہیں ۔ معمول کے مطابق ریاست میں روزانہ اوسطاً 2 لاکھ سیلنڈرس ری فلنگ کے لیے بک کئے جاتے ہیں ۔ لیکن فی الوقت ڈسٹری بیوٹرس کی جانب سے 1.7 لاکھ سیلنڈر ہی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر جن 30 ہزار سیلنڈرس کی سپلائی روکی جارہی ہے ۔ ڈسٹری بیوٹرس کے مطابق ان میں سے تقریبا تمام تر وہی کنکشنس ہیں جن کی e-KYC التو کا شکار ہے ۔ ریاست بھر میں اب بھی تقریبا 26 لاکھ گیس کنکشنس کی e-KYC مکمل نہیں ہوسکی ہے ۔ آئیل کمپنیوں کے مطابق اس سخت قدم کا بنیادی مقصد جعلی کنکشنس کا خاتمہ اور ایک ہی شخص کے نام پر الگ الگ ڈسٹری بیوٹرس کے پاس موجود دوہرے کنکشنس کی شناخت کر کے انہیں منسوخ کرنا ہے ۔ اس کارروائی کے دوران گیس ایجنسیوں کی جانب سے خاندان کے افراد کی تفصیلات اور شناختی اسناد کی باقاعدہ تصدیق کی جارہی ہے ۔۔ 2/m/b
Cream Stone آوٹ لیٹس پر ’فریڈم ٹریٹ ‘ مہم کے ساتھ
آج جشن یوم آزادی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ہندستان کے ایک سرکردہ آئسکریم برانڈ ، کریم اسٹون آئسکریم کی جانب سے ایک خصوصی حب الوطنی مہم ۔ ’ مائی ٹریٹ ، مائی چوائس ، مائی فریڈم ‘ کے ساتھ یوم آزادی تقریب مناتے ہوئے کریم اسٹون آوٹ لیٹس پر ایک خصوصی ’ فریڈم ٹریڈ ‘ 15 اگست کو ایک محدود مدت کیلئے 99 روپئے کی خصوصی قیمت پر پیش کیا جارہا ہے جو صرف آوٹ لیٹس پر کھانے کیلئے ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر شیتل پاٹل ، سی ای او ، کریم اسٹون آئسکریم نے کہا کہ ہماری ’ فریڈم ٹریٹ ‘ مہم ہندوستان کے جذبہ کو ایک خراج ہے ۔ ہم اس خاص دن کو ہمارے ساتھ منانے کیلئے فیملیز ، دوستوں ، اور شائقین آئسکریم کا خیر مقدم کرنے کے خواہاں ہیں ۔