راہول گاندھی کو اندرون ایک ماہ سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس

انگریس قائد راہول گاندھی سے کہاگیاہے کہ وہ اپناتغلق لین کابنگلہ خالی کردیں۔ جس میں وہ2004 سے مقیم ہیں۔

گجرات کی ایک عدالت کی جانب سے انہیں ہتک عزت کیس میں دوسال کی سزا سنائے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل قراردیا گیاتھا۔جس کے دودن بعد لوک سبھاکے ہاؤزنگ پینل نے تخلیہ کی نوٹس دی ہے۔ راہول گاندھی کی ٹیم نے کہاہے کہ انہیں یہ نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسی دوران کانگریس نے زوردے کر کہاہے کہ راہول گاندھی گجرات کی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کریں گے۔ اپیل داخل کرنے کیلئے انہیں 30دن کی مہلت دی گئی ہے۔ کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ اورقومی ترجمان ڈاکٹر نصیرحسین نے کہاکہ بی جے پی سے اس کی توقع تھی کیونکہ بی جے پی پیچھاکررہی ہے۔

وہ لوگ اپنے خلاف اٹھنے والی تمام آوازوں کودبانے ہرقسم کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے پرفریب طریقوں سے ہمارے اہم ترین لیڈرکو پارلیمنٹ سے نکال باہر کیاہے اوریہ کوئی نئی بات نہیں۔