پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی۔ آدھے شہر کوپینے کے پانی کی سربراہی متاثر

مبئی میں آج دوپہر ملند آکٹرائے چیک پوسٹ کے قریب واٹرکلورٹ کی تعمیرکے دوران پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی۔
بی ایم سی کے ڈیزاسٹرکنٹرول کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔مہاراشٹرااسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ایم ایس آرڈی سی) کی جانب سے ہری اوم نگرمیں کئے جانے والے کام کے دوران ممبئی ٹومین لائن کونقصان پہونچاتھا۔
اس پائپ لائن کے ذریعہ پائس۔ پنجرپور ٹریٹمنٹ پلانٹ کامپلکس سے پانی سربراہ کیاجاتاتھا۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ پائپ لائن پھٹنے سے پانی کاایک زبردست فواراپھوٹ پڑا جوکم از کم20میٹر کی بلندی تک اچھل رہاتھااوروہاں سے لاکھوں لیٹرقیمتی پینے کاپانی گٹرمیں بہہ رہاتھا۔
