عوام نے ایسا فیصلہ دیا جو تاریخ میں کبھی نہیں دیاگیا:چندرابابونائیڈو

آندھراپردیش کے نامزد وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا کہ عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جو ریاست کی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔تلگودیشم۔جنا سینا۔بی جے پی اتحاد کے اجلاس سے وجئے واڑہ میں خطاب کرتے ہوئے جہاں ان کو مقننہ پارٹی لیڈر کے طورپر منتخب کیاگیا ہے۔ انہوں نے اس پر حلیف جماعتوں سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ریاست کو بچانے کے لیے پہل کی ہے۔ عوام کے فیصلے کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 3 پارٹیوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے مل کر سو فیصد کام کیا۔ انتخابات میں 93 فیصد نشستیں ملک کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں۔ عوام کے فیصلے نے ہم سب کو زیادہ ذمہ دار بنا دیا ہے۔جنا سینا نے ان تمام 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس پر اس نے مقابلہ کیا تھا۔ بی جے پی نے 10 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ دہلی میں ہر کسی نے عوام کے فیصلے کا احترام کیا۔ عوام کے فیصلے سے ریاست کا وقار بلند ہوا۔انہوں نے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ پون کلیان نے ان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ ہم نے ریاست کے مفاد میں اتحاد کیا اور بغیر کسی غلطی کے مل کر کام کیا ہے۔
