پون کلیان جناسینامقننہ پارٹی لیڈرمنتخب

PAWAN-KALYAN

اداکار سے سیاستداں بنے جناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان کو مقننہ پارٹی لیڈر منتخب کرلیاگیا ہے۔ جناسینا نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں لڑی گئی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔آج صبح منگل گری میں پارٹی دفتر میں جناسینا کے اراکین اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایم ایل اے این منوہر نے قانون ساز اسمبلی کے لیڈر کے طور پر پون کلیان کا نام تجویز کیا۔ دیگراراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی۔ دریں اثنا، جناسینا تلگودیشم مخلوط حکومت کا حصہ ہوگی۔اتحاد کے حصہ کے طور پر، پون کلیان اور دیگرلیڈروں کو وزارتی عہدے ملیں گے۔پچھلے مہینے کی 13 تاریخ کو ہوئے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں جنا سینا نے 21 قانون ساز اسمبلی اور 2 ایم پی نشستوں پر مقابلہ کیا تھا۔ جناسینا نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔