سابق مرکزی وزیر آر سی پی نے بنائی نئی پارٹی

1011759271

جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ عرف آر سی پی سنگھ جمعرات کے روز اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا۔ نئی پارٹی کا نام انہوں نے آپ سب کی آواز ( آسا) رکھا ہے۔ آر سی پی سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان کی پارٹی کا جھنڈا مستطیل اور تین رنگوں کا ہو گا ، سب سے اوپر سبز ، درمیان میں پیلا اور نیچے نیلے رنگ کا۔ یہ ہماری پارٹی کا جھنڈا ہو گا اور جب الیکشن کمیشن ہمیں نشان دے گا تو درمیان میں پیلا رنگ ہے اسی میں نشان کالے رنگ میں ہوگا