عمر عبداللہ نے جموں میں دوسری کابینہ کی میٹنگ منعقد کی

n64029690317322645315772961b8504d9075bc6a213736d9d672914d26457d998185e4d4394ddf770f440a

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی حکومت کی دوسری کابینہ میٹنگ آج جموں میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی، جس میں تمام کابینہ وزراء نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم پالیسیوں پر غور و خوض کیا گیا۔ کابینہ نے حکمرانی کو مضبوط بنانے، انتظامی نظام میں بہتری لانے اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ترقیاتی منصوبوں اور مختلف طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اسکیموں کے آغاز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ریاست کی مجموعی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔