بی جے پی دہلی میڈیا سربراہ پروین شنکر کپور نے حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کا دورہ کیا

بی جے پی دہلی کے میڈیا سربراہ پروین شنکر کپور نے آج بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی میڈیا انچارج اور شریک انچارج دہلی یاسر جیلانی کے ساتھ دہلی میں حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کا دورہ کیا۔بی جے پی دہلی کے میڈیا سربراہ جناب پروین شنکر کپور نے آج دہلی کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی خواہش کے ساتھ حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کا دورہ کیا ، جہاں حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے چیف سجادہ نشین حضرت کاشف نظامی نے انھیں زیارت اور دعا کراتے ہوئے ایک طویل تقریر کی۔ پروین شنکر کپور جی نے دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہو اور وزیر اعظم کی قیادت میں ملک نئی بلندیوں پر پہنچے اور ہم وطنوں ، خاص طور پر دہلی کے لوگوں کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا کی –
