مہاراشٹر: وزیراعلی کی ریس سے ایکناتھ شندے پیھچے ہٹے؟ کہا: وزیراعظم مودی جو فیصلہ کریں گے، ہمیں منظور ہوگا

مہاراشٹرا کا اگلا وزیراعلی کون ہوگا؟ اس سوال کے درمیان ایکناتھ شندے نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی ۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے کبھی خود کو وزیراعلی نے نہیں سمجھا۔ میں ہمیشہ عام آدمی بن کر کام کیا ۔ میں نے ہمیشہ ریاست کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کا میں لاڈلا بھائی ہوں ۔ اس دوران شندے نے کہا کہ میں نے وزیراعظم مودی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیں منظور ہوگا ۔ ہم سب این ڈی اے کا حصہ ہیں، جو بھی فیصلہ وزیراعظم مودی لیں گے، وہ ہمیں منظور ہے ۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی جو کچھ بھی فیصلہ کریں گے ، وہ شیوسینا کو منظور ہے ۔ مہایوتی مضبوط ہے اور ہم سب مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہاراشٹر کے عوام کا شکریہ جنہوں نے ہمیں زبردست جیت دلائی۔ میں وزیر اعلیٰ نہیں ، ایک عام کارکن کی طرح کام کرتا ہوں۔ مہایوتی اتحاد نے ہر طبقہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسکیمیں شروع کی ہیں۔ ایکناتھ شندے نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کے لیے کام کرنے کی طاقت دی۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مکمل تعاون کیا تب ہی مہاراشٹر میں ترقی کے کاموں میں تیزی آئی ۔ ہم بالا صاحب کے خیالات کے ساتھ آگے بڑھے۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ بی جے پی کو فیصلہ کرنا ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا میں اسے قبول کروں گا۔ میں ناراض نہیں ہوں۔ میں یہاں کام کرنے آیا ہوں۔ یہ ایک تاریخی مینڈیٹ ہے اور ہمیں کافی محنت کرنی ہوگی۔ ہم عوام کی حکومت ہیں۔ شندے نے کہا کہ میں لاڈکی بہنی – لڑکا – بھاؤ اسکیم سے خوش ہوں۔ لوگ ان کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ شندے نے کہا کہ لوگ ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ ‘میں ان کا وزیراعلیٰ ہوں’ اور میں ان کے خاندان کا وزیراعلیٰ ہوں۔
