ہائی بز ٹی وی ایوارڈ تقریب ، رئیل اسٹیٹ میں نمایاں کارکردگی پر ایوار ڈس کی پیشکشی

Hybiz ٹی وی ریالیٹی ایوارڈ تقریب کا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا جس میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں اور انفرادی افراد کو ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ تقریباً 40 سال زائد ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ ایوارڈ تقریب میں کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی جن میں صنعت کار مرلی موہن ، رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ، قومی نائب صدرنشین آئی جی بی سی سی شیکھر ریڈی ، وی راج شیکھر ریڈی صدر CREDAI ، وجئے وردھن راؤ وائس پریسیڈنٹ مارکیٹنگ مہا سمنٹ ، وی نرسمہا ریڈی ڈائرکٹر ویرا آر ایم سی ، ایم راج گوپال مینجنگ ڈائرکٹر ہائی بز ٹی وی ، ڈاکٹر جے سندھیا رانی مینجنگ ڈائرکٹر ہائی بز ٹی وی اور دوسروں نے شرکت کی۔ حیدرآباد میں یہ دوسری ایوارڈ تقریب تھی جس میں رئیل اسٹیٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروں کو تہنیت پیش کی گئی۔ جناب عامر علی خاں نے ہائی بز ٹی وی کی خدمات کی ستائش کی اور تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈس کی پیشکشی سے حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے حیدرآباد کی تر قی میں سابق اور موجودہ حکومتوں کی مساعی کو سراہا اور کہا کہ عالمی سطح پر حیدرآباد کو برانڈ امیج میں اضافہ ہوا ہے۔
