بدری ناتھ میں بڑی تباہی، گلیشیئرٹوٹنے سے 57 مزدور دب گئے، 10 کو بچا لیا گیا

موسم ایک بار پھر بدل گیا ہے۔ ہمالیہ کے علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ نشیبی علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ بدری ناتھ دھام میں دو دن سے برف باری ہو رہی ہے۔ برف باری کی وجہ سے جمعہ کی دوپہر یہاں ایک بڑی تباہی ہوئی ہے۔ شدید برف باری کے بعد گلیشیئر ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے 57 مزدور برف کے نیچے دب گئے۔ تاہم 10 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور بی آر او کی ٹیم کو اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ گئے۔ سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ونود سمن نے بتایا کہ برف گرنے سے 57 مزدور دب گئے۔ تاہم 10 کو بچا لیا گیا ہیں۔
