ٹرمپ – زیلنسکی تکرار، یوکرینی صدر وائٹ ہاؤس سے روانہ

n6540411141740777753155123a0b5210ce3ea3e4caae25c58440d2d0389c1df50451ffd6eeacca6b2382bc

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کشیدہ ماحول میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، تلخ کلامی کے بعد صدر زیلنسکی ملاقات ادھوری چھوڑ کر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اوول آفس میں ہونے والی اس غیر معمولی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زیلنسکی پر "لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ جُوا کھیلنے” کا الزام لگاتے ہوئے سخت تنقید کی۔ صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، آپ کے اقدامات تیسری عالمی جنگ کو جنم دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ”یوکرین کی سکیورٹی یورپ کی ذمہ داری ہے، نہ کہ امریکہ کی۔اے پی کے مطابق، تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے آخری 10 منٹ میں صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور زیلنسکی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد یوکرینی صدر ناراض ہو کر روانہ ہو گئے۔