چیمپئنز ٹرافی 2025: افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش میں بہہ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دسویں میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں اور یوں اس نےافغانستان کے پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس ہو گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر سے مشروط ہے۔ سنیچر کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول گروپ میچ میں اگر انگلش ٹیم بڑے مارجن کے ساتھ جنوبی افریقہ کو شکست دیتی ہے تو افغانستان کے ایونٹ میں آگے سفر جاری رکھنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو وہ آسٹریلیا کے بعد گروپ بی میں سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ یاد رہے کہ افغانستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
